
انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر سے متعلق 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اورکیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بھی درخواست دائرکی گئی۔
بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی ایڈوکیٹ اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ آبپارہ ،سیکرٹریٹ ،ترنول، رمنا میں 2،مارگلہ اور کراچی کمپنی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھی 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل ،عالیہ حمزہ اور کنول شوزب کی جانب سے سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی ،نادیہ خٹک اورفلک ناز چترالی عدالت میں پیش ہوئیں۔شعیب شاہین ،علی بخاری ،عمیر نیازی، تیمور جھگڑا ،علی ضمان، عبدالطیف و دیگر ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔
عدالت نے کہا کہ ضمانت کی جتنی درخواستیں آچکی ہیں سب کو اکٹھا سنا جائے گا۔ عدالت نے تمام ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا ،ترنول اور کوہسار میں 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔