
ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔
تحقیقات کے مطابق ارمغان 2018 سے غیر قانونی کال سینٹرز چلا رہا تھا جہاں سے ماہانہ 3 سے 5 لاکھ ڈالرز کی غیر قانونی آمدنی کرپٹو کرنسی میں منتقل کی جاتی رہی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کرپٹو کرنسی کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے فروخت کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
منی لانڈرنگ کیس میں مزید پیش رفت کے تحت کرپٹو کرنسی کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم سے خریدی گئی 8 بیش قیمت گاڑیاں بھی منجمد کر دی گئی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔