اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی تفصیلات شیئر کردیں، ویڈیو دیکھیں

نازش کے خلاف دھوکہ دہی، بدکلامی اور دھمکیاں دینے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے
Express NewsExpress News

پاکستان شوبز کے اداکار اسود ہارون نے ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف کیس سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں ہیں۔

نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ان دنوں سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بھی سرخیوں میں ہے۔ جس میں بتایا جارہا ہے کہ اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب نازش جہانگیر نے بھی اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے اور الزامات کی تردید بھی کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’نازش کے خلاف دھوکہ دہی، بدکلامی اور دھمکیاں دینے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، وہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی مجھے دھمکیاں دیں اور غنڈوں کی طرح جارحانہ انداز بدمعاشی کی۔ جس پر ہم نے آج عدالت کے باہر اسے برا بھلا کہا کیونکہ اس نے میری والدہ کے ساتھ ایسی زبان استعمال کی‘۔

اسود ہارون نے مزید بتایا کہ اس نے ان سے ایک گاڑی بھی لی ہوئی تھی جو واپس نہیں کی اور اس نے مجھے بہت دھوکہ دیا ہے میں نے 6 ماہ پیار سے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی مگر اس نے مجھے بلیک میل کروایا مجھ پر حملہ کیا اب ہم قانونی کارروائی کریں گے۔

 

متعلقہ

Load Next Story