کراچی اور بلوچستان سے بھاری مقدار میں چرس اور غیر ملکی شراب برآمد

ناردرن بائی پاس کے قریب کار سے برآمد ہونے والی چرس کی مالیت 1 کروڑ 42 لاکھ روپے ہے، کسٹمز


اسٹاف رپورٹر March 24, 2025

کراچی:

کراچی اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد کرلی گئی۔

کراچی میں پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کسٹم حکام نے ناردرن بائی پاس کے قریب ایک مشکوک کرولا کار کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

تلاشی لینے پر گاڑی کی ڈگی سے 84.5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت 1 کروڑ 42 لاکھ روپے جبکہ کار کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔ حکام نے گاڑی اور منشیات ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔  

دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل بلوچستان کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے 575 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب اور 582 کین بیئر برآمد کرلی۔

 شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2.5 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔  

تمام برآمد شدہ اشیاء کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں