چینی کی قیمت اور وزرا کی تنخواہ شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہے، بیرسٹر سیف کی وفاقی حکومت پر سخت تنقید

چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ چینی کے کارخانوں اور حکومت کے مالک ایک ہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی


ویب ڈیسک March 24, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ چینی کے کارخانوں اور حکومت کے مالک ایک ہی ہیں، خام چینی درآمد کرنے کا شہباز شریف حکومت کا فیصلہ حکمران چینی مافیا کو ایک اور ناجائز فائدہ پہچانے کی مجرمانہ کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور مہنگائی کے مارے عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان صدیقی سے اپیل کرتا ہوں کہ شہباز شریف سے کہیں کہ تنخواہ لے لیں لیکن چینی کی قیمت کم کرا دیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ چوری چوری سرکولیشن سمری کے ذریعے وزرا کی تنخواہوں میں 188 فی صد اضافے کی منظوری سے 20 مارچ کے وفاقی کابینہ کے رضاکارانہ کام کرنے کا اعلان جھوٹ ثابت ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں