پشاور میں  بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا 

 پشاورپولیس نے کا کہنا تھا کہ  مسلحہ ڈاکوؤں نے کیش  گاڑی  سے  ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔


ویب ڈیسک March 24, 2025

پشاور میں ہشنگری کے علاقے میں  بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے  اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پشاورپولیس نے کا کہنا تھا کہ  مسلحہ ڈاکوؤں نے کیش  گاڑی  سے  ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش  کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہیں، کیش وین سے 3 کروڑ روپے  لوٹے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں