29 آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی بات چیت مکمل، آئندہ ہفتوں میں معاہدے کا امکان

 فیول اور آپریشن کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی، بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا،سی پی پی اے


ویب ڈیسک March 24, 2025

معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی،  آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔

سی پی پی اے  نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔

نمائندہ نشاط پاور نے نیپرا سے استدعا  کی کہ ہماری درخواست مشروط ہے ، ںظرثانی کی  درخواست ہمارے خلاف تمام کیسز کے ختم کرنے سے مشروط ہے، آئی پی پیز نے نیپرا کے تمام نوٹسز کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

نمائندہ پاورٹیک نے مطالبہ کیا کہ ہمارے خلاف سوموٹو پروسیڈنگز کو واپس لیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آآئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا میں دوران سماعت سی پی پی اے کی اتھارٹی کو  معاہدوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے، نمائندہ نارووال انرجی نے کہا کہ فرنس آئل کی قیمتوں کا بھی کوئی میکانزم ہونا چاہئیے۔

سی پی پی اے  نے کہا کہ 7 آئی پی پیز کی وجہ سے قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے، یہ کمی گزشتہ سال کی ریفرنس ویلیو کی جنریشن پر مبنی ہے۔ 

صارفین نے  سوال کیا کہ تقریبا 20 سے زائد آئی پی پیز کے ساتھ مزاکرات ہوئے ہیں، کتنا ریلیف ملے گا، اس وقت بھی 2 ہزار ارب کی کپیسٹی پیمنٹ دے رہے ہیں،کتنی کم ہوگی۔ 

سی پی پی اے نے تصدیق کی کہ اس وقت تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں، جن کے ساتھ مزاکرات ہوئے ان حکومت کی آئی پی پیز بھی شامل ہیں۔

سوال  کیا گیا کہ 10 آئی پی پیز نے وزیر اعظم کو خط لکھا کہ زور زبردستی کی جا رہی ہے، سی پی پی اے   نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کرنا حکومت وقت کا حق ہے، کسی آئی پی پیز کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی گئی ہے۔

روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار ،ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار اور انشورند کیپ پر بحث ہوئی، نیپرا کو بریفنگ دی گئی کہ ان آئی پی پیز اور سی پی پی اے کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں۔

ایم ڈی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہا کہ ائی پی پیز نے 11 ارب روپے سے زیادہ لیٹ پیمنٹ سرچارجز معاف کر دیئے، سی پی پی اے اور آئی پی پیز اپنے اپنے متازعہ کیسز عدالتوں سے واپس لینگی۔ 

صارفین نے  سوالات  کیے کہ کیا  صرف ان سات آئی پی پیز کے ساتھ ہی بات چیت ہوئی، سی پی پی اے حکام  نے کہا کہ یہ سات آئی پی پیز 2002 پالیسی کے تحت لگے، ان سات آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں 50 پیسے فی یونٹ کمی آئے گی، مجموری طور آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں 920 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔

سی پی پی اے حکام نے کہا کہ یہ فائدہ پاور پلانٹس کی کل عمر کے دوران ہو گا، یہ ابتک  29 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے۔

صحافی نے سوال  کیا کہ کیا آئی پی پیز کی طرف کسی سختی یا دھونس کے ساتھ معاہدے کرانے کی بات درست تھی، اگر ایسا نہیں تو آئی پی پیز کے اس حوالے سے وزیر اعظم کو خط کیوں آتے رہے، کیا کوئی ڈنڈا سروس چل رہی تھی۔

سی پی پی اے حکام  نے جواب دیا کہ سب کچھ آپکے سامنے ہیں، جس آئی پی پی نے معاہدہ نہیں کرنا تھا نہیں کیا باقی نے کیا، ایک آئی پی پی کا آپ کو معلوم ہے ہلمور نے معاہدہ نہیں کیا۔

سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے بعد میں جاری کیا جائے گا۔

صارف نے  سوال کیا کہ 23 مارچ کو وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہونا تھا، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام نے جواب دیا کہ ہم نے تو خود یہ میڈیا سے سنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں