مستونگ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی، ملزم گرفتار

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کا معاملہ لگتا ہے، لیویز فورس


ویب ڈیسک March 24, 2025

کوئٹہ:

مستونگ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، لیویز نے ایک فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں نجی ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے 1122 لکپاس کے مطابق زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا۔

لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کا معاملہ لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں