عمران ہاشمی کا جاوید شیخ کے ’خراب رویے‘ کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا

جاوید شیخ نے کہا تھا کہ عمران ہاشمی نے انکے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا اور سلام کا جواب تک نہیں دیا


ویب ڈیسک March 24, 2025

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے سینئر اداکار جاوید شیخ کی جانب سے ان پر لگائے گئے خراب رویے سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔ 

حال ہی میں پاکستان شوبز کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پہلی مرتبہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا تھا تاہم عمران ہاشمی نے ان کے سلام کا جواب نہیں دیا اور ان کے ساتھ خراب رویہ اختیار کیا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اب جاوید شیخ کے اس متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایک حالیہ انٹرویو میں عمران ہاشمی نے کہا کہ انہیں پاکستانی اداکار کے ساتھ پہلی ملاقات مکمل طور پر یاد تو نہیں کیونکہ یہ کافی پرانی بات ہے مگر انہیں یہ یاد ہے کہ جاوید شیخ اور وہ ہمیشہ خوشگوار تعلقات میں تھے۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ ’میں اس وقت صرف 20 سال کا تھا، اور وہ میری عمر کے نہیں تھے اس لیے ہم کبھی دوست نہیں تھے۔ میں نے ان کے ساتھ ہینگ آؤٹ نہیں کیا ملاقاتیں نہیں کیں، لیکن جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں مجھے ایسا کچھ یاد نہیں کہ ہوا تھا‘۔

جنت اسٹار نے مزید کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ جاوید صاحب اپنے ساتھ کیا واپس لے گئے، لیکن یہ ضرور ہے کہ وہ 16-17 سالوں سے اس کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ جہاں تک میرا تعلق ہے، میرے لئے یہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ میرے متعلق وہ بات ہورہی ہے جس کے بارے میں میں کچھ نہیں جانتا‘۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں