عمران ہاشمی کا جاوید شیخ کے ’خراب رویے‘ کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا


بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے سینئر اداکار جاوید شیخ کی جانب سے ان پر لگائے گئے خراب رویے سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔
حال ہی میں پاکستان شوبز کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پہلی مرتبہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا تھا تاہم عمران ہاشمی نے ان کے سلام کا جواب نہیں دیا اور ان کے ساتھ خراب رویہ اختیار کیا۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔