مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا، آئی جی سندھ

اس ماہ رمضان میں پچھلے سال کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ 50 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، غلام نبی میمن


ویب ڈیسک March 24, 2025

 آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔

انہوں نے یہ بات سندھ ہائیکورٹ میں قائمقام چیف جسٹس جنید غفار سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں پچھلے سال کے ماہ رمضان کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ 50 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، سی پی ایل سی اسٹریٹ کرائم ڈیٹا کے مطابق اس وقت 25 کیسز رپوٹ ہو رہیں ہیں، ابھی بھی اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کوشش کررہی ہے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے۔ تفتیش کو بہتر  بنانے کے لئے مزید اچھے تفتیشی افسران بھرتی کئے جائنگے۔ منشیات سپلائی کا مسئلہ سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔

مصطفیٰ عامر کیس میں شواہد کے حوالے سے مجھے کوئی خط نہیں ملا۔ میری ایڈیشنل آئی جی سے فون پربات ضرور ہوئی ہے، مختلف قسم کے شواہد ہوتے ہیں وہ کوشش کرنے سے بھی رہ جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں