
لاہور میں 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا اور 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اصغر کو گرفتار کرلی۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ ہمسائیہ اصغر بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کے والد مظہر علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اصغر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔