شادی میں دُلہن کی معاون خاتون بننے کی قیمت نے سہیلی کو چکرا کر رکھ دیا

خاتون نے دوست کی شادی میں شرکت سے انکار کر دیا


ویب ڈیسک March 25, 2025

ایک خاتون نے اپنے بہترین دوست کی شادی میں شرکت کرنے سے اس وقت انکار کر دیا جب دُلہن کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں شادی میں شرکت کے بھاری اخراجات کی تفصیل تھی۔

شروع میں خاتون بہت پرجوش محسوس کر رہی تھی جب ان کی دیرینہ دوست میگن، جسے وہ اسکول کے وقت سے جانتی تھیں، نے انہیں شادی میں خاص معاون خاتون (bridesmaid) بننے کے لیے کہا۔

تاہم خاتون کا جوش فوراً سے صدمے میں بدل گیا جب ہفتوں بعد انہیں ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دُلہن کی خاص سہیلی خواتین بننے کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 28 ہزار بتائی گئی۔

ای میل میں دُلہن میگن نے متوقع اخراجات کا خاکہ پیش کرنے والی ایک اسپریڈشیٹ شامل کی جس میں مخصوص سہیلیوں کے لباس، بالوں، میک اپ، دلہن کے لیے تحفہ، پارٹی کے لیے ایک رقم اور اضافی اخراجات کے لیے اضافی فیس شامل تھی۔

مالی مطالبات سے پریشان خاتون میگن کے پاس پہنچیں اور بتایا کہ کُل لاگت اس کے بجٹ سے کہیں زیادہ ہے لیکن اس کی دوست اپنے موقف پر قائم رہی اور اس بات پر اصرار کیا کہ یہ اخراجات لازمی ہیں۔ اس پر خاتون نے دوست کی شادی میں شرکت سے انکار کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں