یورپی بچوں میں ٹی بی کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھنے لگا

15 سال سے کم عمر بچے یورپی یونین میں ٹی بی کے تمام کیسز کا 4.3 فیصد ہیں


ویب ڈیسک March 26, 2025

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ یورپی خطے میں بچوں میں تپ دق (ٹی بی) کے انفیکشن میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پھیلاؤ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے صحت عامہ کے فوری اقدامات کی ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔

یورپی خطہ، جو کہ یورپ اور وسطی ایشیا کے 53 ممالک پر مشتمل ہے، میں 2023 میں 15 سال سے کم عمر کے بچوں میں 7500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو 2022 کے مقابلے میں 650 سے زائد کیسز کا اضافہ ہے۔

یورپ میں ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ہانس ہنری کلوگ نے کہا کہ ٹی بی کے شکار بچوں میں تشویشناک اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس قابل علاج بیماری کے خلاف پیش رفت ابھی تک نازک ہے۔

ڈبلیو ایچ او اور یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کی مشترکہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 15 سال سے کم عمر کے بچے یورپی یونین میں ٹی بی کے تمام کیسز کا 4.3 فیصد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |