
سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان گوہر ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیے۔
ہائیکورٹ میں صحافی فرحان گوہر ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا
وکیل نے کہا کہ اگر حکومتی سربراہ یا ادارے کے سربراہ کے خلاف بات کرنے پر مقدمات بننے لگے تو ایف آئی اے ہر شخص کے خلاف مقدمہ بنا دے گی۔
عدالت نے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے فوری حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔