کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے اور احتجاج پر پابندی

پانچ سے زائد افراد یکجا نہیں ہوسکتے، نوٹی فکیشن جاری، پریس کلب جانے والے راستے بند، اطراف میں بدترین ٹریفک جام


ویب ڈیسک March 24, 2025

کراچی:

شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی، حکم آتے ہی پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے بعد آج سندھ حکومت نے بھی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کمشنر کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ محکمہ داخلہ کی درخواست پر کمشنر نے یہ پابندی عائد کی ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

کسی بھی احتجاج کے پیش نظر نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی کراچی پریس کلب کے اطراف کے تمام راستوں گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں