دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا آرمی چیف
نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنرل راحیل شریف
STOCKHOLM:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل رحیل شریف نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ گزاری اور ان ہی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ جس کے بعد آرمی چیف شمالی وزیرستان کے متاثرین سےعید ملنے بنوں پہنچے جہاں انہوں نے متاثرین کی مدد کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔
جنرل راحیل شریف نے متاثرین کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، قبائلی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کے حوصلے اور دفاع وطن کے لئے جانوں کی قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل راحیل شریف نے آرمی جوانوں کو آپریشن پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی دراندازی روکنے کے طریقہ کار کو مضبوط بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ فرار دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دیا جائے گا، متحد ہو کر ہی پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلا سکتے ہیں۔