
منگل اور بدھ کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل اور بدھ کو موسم نسبتا گرم ہونے کے ساتھ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
اس سے قبل پیر کو مطلع صاف رہنے کے سبب موسم گرم اور خُشک رہا، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 21.7 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔