سائنس دانوں نے شفاف سولر پینلز سے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

محققین کی بین الاقوامی ٹیم کو حاصل ہونے والی یہ کامیابی قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں بہتر لائی گی
Express NewsExpress News

سائنس دانوں نے شفاف سولر سیلز کا استعمال کرتے ہوئے سورج کی روشنی کو بجلی میں بدلنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

سٹی سولر پروجیکٹ پر کام کرنے والی محققین کی بین الاقوامی ٹیم کو حاصل ہونے والی یہ کامیابی قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں بہتر لائی گی جس سے کھڑکیاں سولر پینلز میں بدل کر پوری عمارت پاور اسٹیشن میں ڈھل جائے گی۔

سائنس دانوں نے آرگینک سولر سیلزکو پیرووسکائٹ کے ساتھ ملا کر 12.3 فی صد تک سورج کی روشنی کو بجلی میں بدلا جو کہ کمرشل سولر سیلز سے قریب تھا۔

سٹی سولر پروجیکٹ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ہے جس کا مقصد شفاف سولر سیلز کی شفافیت اور کارکردگی کے توازن کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story