نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کو سونپی گئی ہے


ویب ڈیسک March 25, 2025

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کو سونپی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آدی اشوک ، مائیکل بریسویل ، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول او’روک اور بین سیئرز شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں ناتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 کے بعد اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دوسرا ون ڈے دو اپریل، تیسرا پانچ اپریل کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں بری طرح سے ناکام ہوئی تھی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں