اٹلانٹک کے ایڈیٹر انچیف کا بڑا انکشاف، یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ حملے سے قبل ملنے کا دعویٰ

میسج میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت بھی شامل تھا


ویب ڈیسک March 25, 2025

واشنگٹن:

امریکا کے معروف جریدے اٹلانٹک کے ایڈیٹر انچیف جیفری گولڈبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے انہیں غلط فہمی کی بنیاد پر یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ بھیج دیا تھا۔

گولڈبرگ کا کہنا ہے یمن جنگ سے متعلق خفیہ منصوبہ مجھے امریکی وزیر دفاع پیٹ بیگسیتھ نے 11 مارچ کو بذریعہ ٹیکسٹ میسج ارسال کیا، انہوں نے کہا کہ 11 بجکر 44 منٹ پر انہیں موصول ہونے والے اس خفیہ منصوبے میں یمن پر حملے کی تمام تفصیلات موجود تھیں۔

گولڈبرگ کے مطابق اس میسج کی وجہ سے مجھے یمن پر ممکنہ حملے کا 2 گھنٹے قبل ہی معلوم ہو گیا تھا، میسج میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت بھی شامل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائیکل والز نامی شخص کی جانب سے سیگنل ایپلی کیشن پر کنکشن کی درخواست ملی، جسے انہوں نے صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر سمجھا، حالانکہ وہ شک میں تھے کہ یہ اصل مشیر ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں