
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور اب ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، جس پر دونوں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اتھیا شیٹی کے والد، معروف اداکار سنیل شیٹی، جو بالی وڈ کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں، نانا بننے پر بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، کے ایل راہول انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں مصروف تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بالی وڈ شخصیات بھی اس خوشخبری پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔