
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 17.835 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پشاور میں جمرود روڈ خیبر کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب، دبئی، مالدیپ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
میانوالی میں ریلوے پھاٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 4.5 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گرفتار ملزم سے 2.590 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک اور کاروائی میں ملزم سے 745 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔