
خیبر کے باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا اور ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا، واردات میں پانچ ڈاکو ملوث تھے، جن میں سے ایک بینک کے باہر کھڑا رہا، جبکہ چار اندر داخل ہوئے اور بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، تاہم پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔