حرا مانی کا بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کا انکشاف

ان کی اس عادت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک March 25, 2025

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

اداکارہ کا یہ بیان انسٹاگرام پر ایک انٹرویو میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ غذا کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کی عادی ہیں۔ ان کے اس بیان پر میزبان بھی حیران رہ گئے اور سوال کیا کہ آخر وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟

اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مانی (ان کے شوہر سلمان ثاقب) بھی یہی سوال کرتے ہیں اور جب وہ انہیں پیشکش کرتی ہیں تو وہ ناراض ہو کر منع کر دیتے ہیں۔

حرا مانی نے مزید کہا کہ انہیں میٹھا بہت پسند ہے، شاید اسی لیے وہ بریانی میں بھی کچھ میٹھا شامل کرنا پسند کرتی ہیں۔

ان کی اس عادت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کچھ افراد حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ ان کے معصومانہ انداز کو پسند کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں