
خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اہلکار پر فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔