افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش حملہ حامد کرزئی کا قریبی عزیز ہلاک
حشمت کرزئی اپنی رہائش گاہ میں لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ ایک شخص نے ان سے بغل گیر ہوکر خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا۔
افغان صوبے قندھار میں خود کش حملے کے نتیجے میں موجودہ صدر حامد کزرئی کے قریبی عزیز حشمت کرزئی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حشمت کرزئی قندھار میں اپنی رہائش گاہ سے متصل مہمان خانے میں لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ ایک شخص نے ان سے بغل گیر ہوتے ہوئے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں حشمت حبیب موقع پر ہی دم توڑگئے تاہم ان کے علاوہ کوئی دوسرے شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ حشمت کرزئی موجودہ افغان صدر حامد کرزئی کے کزن ہونے کے ساتھ ساتھ گزشتہ صدارتی انتخابات کے امیدوار اشرف غنی کے بھی حامی تھے۔