
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 06ڈالر کی کمی سے 3021ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کی کمی سے 3لاکھ 17ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کی کمی سے 2لاکھ 72ہزار 462روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3475روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2979 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔