80 سالہ جوڑے نے دوبارہ شادی کیوں کی، وجہ سامنے آگئی

جوڑے کا سفر 1960 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا


ویب ڈیسک March 25, 2025

گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے ہرش اور مرڈو نے حال ہی میں اپنی شادی کی 64 ویں سالگرہ کو انوکھے انداز سے منایا۔

دونوں نے بالآخر شادی کی اصل تقریب کا تجربہ کیا جس سے وہ چھ دہائیوں قبل محروم کردیے گئے تھے کیونکہ انہوں نے بھاگ کر خفیہ شادی کی تھی۔

شادی کی تقریب کے دوران جوڑے کے بچے اور پوتے پوتیاں بھی شریک تھے جنہوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جوڑے کا سفر 1960 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا، ایک ایسا وقت جب بھارت میں بین ذات کی شادیوں کی بہت حوصلہ شکنی کی جاتی تھی۔

ہرش، ایک جین اور مرڈو ایک برہمن ذات سے تعلق رکھتی تھیں، دونوں اسکول میں ملے اور جلد ہی خطوط کے ذریعے ایک رشتہ قائم کر لیا۔

تاہم جب مرڈو کے گھر والوں کو ان کے تعلقات کا پتہ چلا تو انہوں نے اس کی شدید مخالفت کی۔

سماجی ناراضگی کے باوجود ہرش اور مرڈو نے اپنے خاندانوں کے تعاون کے بغیر ایک ساتھ زندگی گزارنے کیلئے بھاگ گئے اور خفیہ طور پر شادی کرلی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں