پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، اعظم سواتی

 لیڈر صرف عمران خان ہے، بانی پی ٹی آئی جن سے ملنا چاہتے ہیں، ان کو ملنے نہیں دیا جارہا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 25, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ لیڈر صرف عمران خان ہے، پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی احتیاط کررہا ہوں جب سے رہا ہوا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں، ان کو ملنے نہیں دیا جارہا، بانی جن سے نہیں ملنا چاہتے، ان کی ملاقات کروائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات سے غرض ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس طرح جیل سے باہر نکالیں، کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں

اعظم سواتی نے کہا کہ ایک ہی لیڈر ہے وہ ہے بانی پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو ایسی حکمت عملی بنانی چاہیئے کہ بانی کو باہر لایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میری بانی سے ملاقات کرانے میں کیا خدشہ ہے، آرمی چیف والدہ کی وفات کا سن کر افسوس ہوا مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں