کراچی؛ گرمی کی شدت میں کمی، معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے دو سے تین روزکے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے


آفتاب خان March 25, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدت میں 4.7 ڈگری کمی ہوئی ہے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی وجہ سے موسم قدرے معتدل رہا اور ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار36کلومیٹر فی گھنٹہ (20ناٹیکل میل) ریکارڈ ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تیزہوائیں چلنے کے سبب شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں4.7 ڈگری کمی سے 31.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کو بھی شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے دو سے تین روزکے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں