
بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔
البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ اس معاملے کو ایسے ہی رکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے کیا ہوتا ہے کہ دیگر کرکٹر ان کے پاس آسکتے ہیں اور جو ان کے دماغ میں چل رہا ہے اس متعلق پوچھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان سے جو بھی بات کی جائے وہ باہر نہیں آئے گی۔ اعتماد بہت اہم ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔