اپنے اللہ پر پختہ ایمان نے میری زندگی بدل دی؛ جاوید شیخ

سنہ 2000 میں تمام فلمیں فلاپ ہو گئیں اور میرے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں تھا


ویب ڈیسک March 25, 2025

شوبز انڈسٹری کے ہر فن مولا کہلائے جانے والے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جاوید شیخ نے کہا کہ ناکامی کے دور میں سب سے بڑی طاقت اللہ پر ایمان تھی۔

حالیہ انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ نے اپنے کیریئر کی مشکلات کے دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 2000 میری زندگی کا سب سے بُرا دور تھا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میری بنائی ہوئی ہر فلم فلاپ ہو رہی تھی، لوگ میرے خلاف ہوگئے اور مجھے کوئی کام بھی نہیں مل رہا تھا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ وہ وقت ایسا تھا کہ میں ڈپریشن کا شکار ہو سکتا تھا، وحید مراد کو ایسے حال سے گزرتے دیکھا تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں مایوس نہیں ہونا چاہتا تھا اس لیے ہمت نہیں ہاری، روز اسٹوڈیو جاتا تھا چاہے کام ملے یہ نہ ملے۔ سب سے ملتا تھا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے اپنے رب پورا بھروسہ تھا کہ ﷲ میری ضرور مدد کرے گا اور پھر ایک دن اللہ نے میری تقدیر بدل دی۔

اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک فنانسر اسٹوڈیو آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ وہ میری اگلی فلم کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہے میں حیران رہ گیا۔

اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ یہ واقعی اللہ کی طرف سے میری مدد تھی۔ میں نے ان پیسوں سے فلم بنائی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

جاوید شیخ نے کہا کہ پھر ایسا ہوا کہ جو میرے خلاف باتیں کرتے تھے وہی مجھ سے فلم کے ٹکٹ مانگنے آئے۔

اداکار جاوید شیخ نے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ کڑے سے کڑا وقت ہی کیوں نہ ہو اللہ پر پختہ یقین ہو تو راستے مل جاتے ہیں۔ بس ثابت قدم رہیں اور ہمت نہ ہاریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں