14 اگست کا دن آسانی سے گزر جائے گا وزیراعظم نواز شریف

عوام نے گزشتہ 60 سالوں میں بہت سے انقلاب دیکھے ہیں، اب انقلاب صرف جمہوریت کے ذریعے ہی آئے گا، نواز شریف


ویب ڈیسک July 29, 2014
تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں، تمام سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لئے مذکرات کے دروازے کھلے ہیں اور 14 اگست کا دن بھی آسانی سے گزر جائے گا۔

جدہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں اور سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سب کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، 14 اگست کو قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہو گی اور آزادی کا دن بھی آسانی سے گزر جائے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی بھرپور توجہ اقتصادی سرگرمیوں پر ہے، پاکستان کی عوام نے گزشتہ 60 سالوں میں بہت سے انقلاب دیکھے ہیں، اب انقلاب صرف جمہوریت کے ذریعے ہی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ کروڑوں کے مینڈیٹ کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بار ہم اسلام آباد سے خالی نہیں لوٹیں گے اور اگر کسی پولیس اہلکار یا فوجی جوان نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولی چلائی تو نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |