بھارت؛ اداکار سونو سود کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

سونو سود کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک March 25, 2025
اداکار سونو سود کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

بھارت کے نامور اداکار اور ایکشن ولن سونو سود کی گاڑی ہائی وے پر ایک حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود کی اہلیہ اپنی بہن اور بھانجے کے ساتھ ممبئی سے ناگپور ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں کہ کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

جائے حادثہ سے اداکار کی اہلیہ اور بھانجے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سونو سود حادثے کی اطلاع ملتے ہی ناگپور پہنچے اور اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اداکار سونو سود نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثہ بہت خوفناک تھا۔ ان کی اہلیہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں