
مہاجر قومی مومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔
کراچی میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے، شہر کی ہرچیز بک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، کل ملیر ہالٹ پر ایک دل خراش واقعہ پیش آیا، واٹر ٹینکرنے تین جانیں لے لی۔
انہوں نے کہا کہ ٹینکرزکو شہریوں کے قتل کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا ہے، شہرمیں بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں،ٹیکس دینےکے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہاہے۔
آفاق احمد نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے اب تک 241 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو مالی مدد فراہم کی جائے۔
آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو مظاہرے عوام اپنے حق کے آواز بلند کرنے کے لیئے گھروں سے نکلیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔