
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2024 کی ششماہی رپورٹ کی منظوری نہیں دی۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ کی مالیاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں انتظامیہ کی تیار کردہ 2024 کی ششماہی رپورٹ کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عید کے بعد فنانشل رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔