کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ڈاکو کو 22 سالہ شایان کےنام سے شناخت کیا گیا


اسٹاف رپورٹر March 26, 2025
فوٹو: فائل

پاکستان بازار پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شاہین فورس کا اور مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اس دوران ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تارا پیلس کے قریب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے 5 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ڈاکو کو 22 سالہ شایان کےنام سے شناخت کیا گیا۔مقابلے کے دوران دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر 45 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا۔

پولیس نے زخمی ڈاکو اور شہری کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس حوالے سے چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شہری کے پیٹ پر گولی لگی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جو کہ لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں