کراچی: درخت سے گر کر نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 20 سالہ راحیل کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر March 26, 2025
فوٹو: فائل

ملیر میمن گوٹھ پاکستان ہوٹل کے قریب درخت سے گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ راحیل کے نام سے کی گئی جو کہ درخت پر چڑھنے کے دوران اتفاقیہ طور پر گر جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ ملیر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں