
سرسید پولیس کے ہاتھوں نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔
ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ تلاش ایپ کی مدد سے ہلاک ڈاکو کو جنید ولد اقبال مسیح کے نام سے شناختی کیا گیا ہے جو کہ آن لائن بائیک رائیڈر کا ہلمٹ پہنا ہوا تھا اور اس کے قبضے سے 2 پستول 30 بور لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی اور اس کا بھی پولیس ریکارڈ چیک کر رہی ہے جبکہ وہ ملیر کا رہائشی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو اکیلا ہی موٹر سائیکل پر سوار تھا جسے شاہین فورس کے اہلکاروں نے شک کی بنا پر رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔
تاہم، پولیس اس کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون کی مدد سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔