ایشین کپ 2027 کوالیفائرز، شام نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دے دی

گروپ ای شام، میانمار، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں


ویب ڈیسک March 26, 2025

SAUDI ARABIA:

اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی پاکستانی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے گروپ ای کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں تجربہ کار شامی ٹیم کے ہاتھوں 0-2 سے ہار گئی۔

سعودی عرب کے پرنس عبداللہ بن جلاوی فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے گروپ ای کے اس میچ میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔

شام کی جانب سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں احمد فاقا نے اسکور کیا، دوسرا گول 56 ویں منٹ میں عمرالسومه نے اسکور کیا.

ایشین زون کی مجموعی طور پر 24 ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2027 میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، گروپ ای میں شامل شام، میانمار، افغانستان اور پاکستان نے ایک ایک میچ کھیل لیا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر شام 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، میانمار 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، افغانستان تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں