
شام نے ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دیکر گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پرنس عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں شام کے عمر السومہ نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی بعدازاں دوسرے ہاف میں احمد فقا نے گول اسکور کرکے فتح یقینی بنادی۔
اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر قیادت پاکستان فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے گروپ ای میچ میں شام کے ہاتھوں پہلی شکست کھائی۔
مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا
گروپ ای کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ شام ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیا ہے، اسی طرح میانمار اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
شام کا اگلا میچ افغانستان کے خلاف ہوگا جبکہ پاکستان کو 11 جون کو میانمار کے مدمقابل آئے گا۔
مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف
دونوں ٹیمیں اس سے قبل صرف ایک بار 2006 کے ایشین گیمز میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہام شام نے 0-2 سے فتح حاصل کی تھی۔
کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی سلیکشن پر سوال اٹھ رہے ہیں جبکہ صورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے ایشین کپ میں آگے جانے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔