اسلام آباد؛ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پسند کی شادی پر تین افراد قتل، فوٹیج بھی سامنے آگئی

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مقتول نوید کی بہن سے شہزاد نے پسند کی شادی کی تھی


ویب ڈیسک March 26, 2025

اسلام آباد:

تھانہ لوہی بھیر کی حدود نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پسند کی شادی پر تین افراد قتل کر دیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوید نامی شخص کی بہن سے شہزاد نے پسند کی شادی کی تھی۔

نوید بھی اسی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فیز تھری میں رہتا تھا، مبینہ طور پر نوید نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کے دو ساتھیوں کو قتل کیا جس پر شہزاد کے ساتھیوں کی فائرنگ سے نوید بھی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے تین افراد قتل ہوئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ پہلے ایک ویگو گاڑی گھر کے باہر آکر رکتی ہے جس میں سے چند افراد باہر نکل کر سڑک پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔

اس دوران، مزید افراد بھی ادھر پہنچ جاتے ہیں جس کے بعد 8 سے 10 افراد کے درمیان پہلے تکرار اور پھر اچانک فائرنگ شروع ہو جاتی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص فائرنگ کے نتیجے میں زمین پر گر جاتا ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |