
پشاور اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
پشاوراور نواحی علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے سے گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری؛ بالائی علاقوں میں برفباری کے خوبصورت مناظر
شہر میں اب بھی بادلوں کا راج ہے۔ پشاورمیں گزشتہ روز بھی بوندا باندی اور ہوائیں چلتی رہیں۔ دیراور چترال میں بھی گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے۔ بارش اور برفباری سےجاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ چترال ، دیر ، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔