190 ملین پاؤنڈز؛ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کے لیے مقرر کی جائے، بشریٰ بی بی کی استدعا


ویب ڈیسک March 26, 2025

اسلام آباد:

بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 25 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا۔ مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے۔ عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی عید کے بعد تک ملتوی کردیں۔

درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے  کہ درخواست گزار 54 سالہ ہاؤس وائف ہیں۔ سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |