ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات

مون سون بارشوں کا نیا سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہونے سے وہاں بھی گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 29, 2014
راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور مری سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

عید الفطر کے پہلے روز ملک کے اکثر شہروں میں جہاں بارش نے عید الفطر کی خوشیوں کا مزہ دوبالا کر دیا وہیں محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

عید الفطر کے پہلے روز بیشتر شہروں میں لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے لئے گھروں سے نکلے تو ان کا استقبال ابر رحمت نے کیا۔ بارش سے نہ صرف حبس اور گرمی کا خاتمہ ہو گیا بلکہ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، جہلم، پشاور، مری سمیت کئی شہروں میں بارش ایسی برسی کہ جل تھل ہو گیا۔ سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 70ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے اور سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور مری سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جب کہ مون سون بارشوں کا نیا سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہونے سے وہاں بھی گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں