
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نےتحریک انصاف کی فوزیہ صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کےتحت گرفتار کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔