ریاست کیخلاف پوسٹ کرنے پر پیکا ایکٹ مقدمےمیں خاتون رہنما پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

ریاست کیخلاف  اشتعال انگیز  پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
Express NewsExpress News

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے ریاست کیخلاف  اشتعال انگیز  پوسٹ کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ریاست کیخلاف  اشتعال انگیز  پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نےتحریک انصاف کی فوزیہ صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کےتحت گرفتار کیا تھا۔

Load Next Story