شک تھا کہ شاہ رُخ اور سلمان میرا بالی ووڈ کیرئیر ختم کرنا چاہتے ہیں، عامر خان کا انکشاف


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر انہیں لگا تھا کہ ان کے حریف سلمان خان اور شاہ رُخ خان ان کا کیرئیر ختم کر کے انہیں بالی ووڈ سے نکالنا باہر کرنا چاہتے تھے۔
مشہور فلم دنگل ریلیز کے بعد سب سے زیادہ ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔ اس میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ، سانیا ملہوترا اور دیگر نے شاندار پرفارمنس دی اور خوب داد سمیٹی۔ اس فلم نے عامر کی ناقابل یقین جسمانی تبدیلی اور کردار کے لیے ان کی لگن کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کی۔
تاہم دنگل اسٹار عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر اس فلم کو قبول کرنے میں ہچکچا رہے تھے اور انہیں شبہ تھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ان کے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہدایت کار نتیش تیواری کو اس پروجیکٹ کی پیشکش لے کر ان کے پاس بھیج کر سازش کی ہے۔