
ویسے تو مکے مارنے کے حوالے سے دنیا میں محمد علی یا مائیک ٹائسن کا شاید کوئی مقابلہ نہ ہو لیکن اگر طاقتورترین مکے کی بات کی جائے تو محمد علی یا مائیک ٹائس اس مخلوق کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں۔
ماہرین نے زمین پر طاقتور ترین مْکے مارنے والی مخلوق کا پتا چلا لیا ہے۔
یہ سمندری جانور ہے جسے مینٹس شرمپ کہا جاتا ہے جس کے مْکے کی ضرب 50 میل فی گھنٹہ رفتار اور 22. کیلیبر گولی جتنی قوت رکھتی ہے۔
یہ موٹے شیشے کو بھی توڑ سکتی ہے۔ مینٹس شرمپ کے بازو کی ساخت ایسی ہے کہ وہ خود زبردست ضرب سے محفوظ رہتا ہے۔ مُکا مار کر اپنے شکار کا خول توڑدیتا ہے کہ اسے چت کر سکے۔ گویا یہ مُکا شکار یا حملہ آور کو بےسدھ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔